اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل احمد سعید کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، انہیںکمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل احمد سعید پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے 1981ء میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ چائنہ سے سینئر نیول کمانڈکورس بھی کرچکے ہیں۔ وائس ایڈمرل کو غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا جاچکا ہے۔