پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل وسیم اکرم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

94

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)ریئر ایڈمرل وسیم اکرم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔وائس ایڈمرل وسیم اکرم نے1982میںپاک بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنی امتیازی سروس کے دوران آپ کو کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں کا وسیع تجربہ ہے۔آپ کی کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر نیول ایوی ایشن ٹریننگ اسکول اور سی کنگ اسکواڈرن ،ٹائپ21جہاز کے ایگزیکٹیو آفیسراور ایگزلری اور مائن وارفیئر اسکواڈرن کے ٹائپ کمانڈرکے عہدے شامل ہیں۔آپ کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس،ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنیل)،ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورفلیگ آفیسر سی ٹریننگ شامل ہیں۔