
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے سعودی عرب کے قائمقام ملٹری اتاشی ائیر کموڈور (پائلٹ) سٹاف عبداللہ راجعی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے قائمقام ملٹری اتاشی ائیر کموڈور (پائلٹ) سٹاف عبداللہ راجعی نے جعمرات کو نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔