پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر ان چیف، کمانڈر یو ایس نیول فورس سینٹرل کمانڈ، کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس سے ملاقاتیں

87
APP53-23 BAHRAIN: January 23 - Chief of the Naval Staff, Admiral Zafer Mahmood Abbasi exchanging views with Commander in Chief Bahrain Defence Forces, Field Marshal Shaikh Khalifa during his official visit to Bahrain. APP

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین کے دورے کے دوران بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف اورکمانڈر یو ایس نیول فورس سینٹرل کمانڈ اور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس سے بھی ملاقاتیں کی جس میں پیشہ وارانہ امور اور باہمی بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کارگردگی بشمول پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول کے اقدام پر بھی روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے فروری 2019 ءمیں کراچی میں منعقد کی جانے والی کثیرالملکی بحری مشق امن۔ 19 کے متعلق بھی بریف کیا۔ بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف نے خطے میں بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ دیگر ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی اور سکیورٹی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں مضبوطی اور استحکام کا باعث ہوگا۔