پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈکوارٹر میں پودا لگا کر بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

86
APP55-12 ISLAMABAD: March 12 - Chief of the Naval Staff, Admiral Zafar Mahmood Abbasi inaugurating Pakistan Navy’s Spring Tree Plantation Campaign 2019 at Naval Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈکوارٹر میں پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم 2019کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منگل کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈکوارٹر کے احاطہ میں پودا لگا کر بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر خصوصی دعا بھی مانگی گئی ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کا اپنے گذشتہ روز کے پیغام میں کہنا تھا کہ کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم قدرت سے تعلق مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے، سماجی اقتصادی ترقی اور پائیدار ایکو سسٹم کےلئے جنگلات کا اگائی نہایت ہی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند ماحول کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے اور حکومتِ پاکستان کے اقدام ”پاکستان کے لیے درخت لگاﺅ“ کی روشنی میں پاک بحریہ نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ساحلی پٹی میں مینگرووزکے 40 لاکھ پودے اگائے اور پاکستان بھر میں واقع پاک بحریہ کی یونٹس میں 7 لاکھ درخت لگائے،اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک بحریہ میںشجرکاری مہم2019کا آغاز کر رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے ہم وطنوں سے اپیل ہے کہ وہ اس نیک مقصد میں پاک بحریہ کا ساتھ دیں اور صاف ستھرے اور بہتر ماحول کو ممکن بنانے کے لئے کم از کم ہر فردایک درخت لگانے کا عہد کرے،آئےے اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے اور اپنی مستقبل کی نسلوں کے لئے سب مِل جل کر کوششیں کریں۔