اسلام آباد ۔ 31مئی(اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے فرانس کے سفیر مارک بریٹی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا۔ فرانس کے سفیر نے خطے میں امن و استحکا م کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔