پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ارجنٹائن کے سفیر کی الوداعی ملاقات

85

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ارجنٹائن کے سفیر عیوان ایوانسوچ نے پیر کو الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا۔ ارجنٹائن کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔