اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بحری اْمور کے وزیر سید علی حیدر زیدی نے جمعہ کو نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات کی جس میں میری ٹائم اْمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیرِ بحری اْمور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سکیورٹی سے متعلق پاک بحریہ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بحری اْمور کے وزیر سید علی حیدر زیدی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بحری اْمور کے وزیر سید علی حیدر زیدی نے جمعہ کو نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات کی جس میں میری ٹائم اْمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیرِ بحری اْمور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سکیورٹی سے متعلق پاک بحریہ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ بحری اْمورنے میری ٹائم سیکٹر اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردارکو سراہا۔








