پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دورہ

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحری شعبے میں اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ملک کی بحر ی معیشت کو مستحکم بنا کر ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو تین گنا تک لے جایا جا سکتا ہے،ملک کے بحری شعبے کی بہتری کے لیے ہمیں مل …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحری شعبے میں اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ملک کی بحر ی معیشت کو مستحکم بنا کر ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو تین گنا تک لے جایا جا سکتا ہے،ملک کے بحری شعبے کی بہتری کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا اور ملک کی ترقی اور اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ وہ بدھ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔دورے کا مقصد مقامی تاجر برادری اور بحری شعبے کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا تاکہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر مفسر عطا ملک نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بحری تجارتی راہداریوں کو محفوظ بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی نیول چیف نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ہے ۔