اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفاع پاکستان کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی بے مثال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پاک بحریہ کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا بھی کی ۔