پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی سمپوزیم میں شرکت

اسلام آباد ۔28ستمبر (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ جو ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں، نے انٹر نیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی اور ”بحری قزاقی کی بیخ کنی کو مرکوزِنظر رکھتے ہوئے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی“ کے موضوع پرشرکاءسے خطاب کیا ۔ دورے کے دوران نیول چیف نے امریکی محکمہ دفاع کے مختلف عہدیداران اورسمپوزیم میں شرکت کرنے والے نیول چیفس سے ملاقاتیں کیں ۔عالمی میری ٹائم فورسز کے سربراہان نے مشترکہ مفادات بشمول میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے استعداد میں اضافے کے لئے حل کی تلاش، مخصوص اقتصادی زون سروے کرنے کی صلاحیت میں بہتری اور خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات میںشرکت/ کردار ادا کرنے کے نظریے سے سمپوزیم میں شرکت کی۔