پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا بحریہ ہیڈکوارٹر میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کشمیری بھائیوں سے اظہارِیکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم اور پاکستا ن نیوی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ گوادر بندر گاہ کی ترقی پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی کا محور ہوگی …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کشمیری بھائیوں سے اظہارِیکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم اور پاکستا ن نیوی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ گوادر بندر گاہ کی ترقی پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی کا محور ہوگی ۔وہ بدھ کوبحریہ ہیڈکوارٹر میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کی۔کانفرنس کے شرکاءنے بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم و بربریت کا شکار ہونے والے شہیدمعصوم کشمیریوںکے لئے فاتحہ خوانی کی ۔نیول چیف نے کشمیری بھائیوں سے اظہارِیکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم اور پاکستا ن نیوی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Leave a Reply