26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومقومی خبریںپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نویداشرف کی پی ایس ایل سیزن 10کے...

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نویداشرف کی پی ایس ایل سیزن 10کے فائنل کے موقع پر قذافی سٹیڈیم آمد،چیئرمین پی سی بی کا نیول چیف ایڈمرل کا والہانہ خیر مقدم

- Advertisement -

لاہور۔25مئی (اے پی پی):پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10کے فائنل میچ کے موقع پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمد ہوئی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا والہانہ خیر مقدم کیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق فائنل میچ کے دوران پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ معروف گلوکاروں کے ملی نغموں اور شائقین کے بھرپور جوش و خروش نے سٹیڈیم کا ماحول گرما دیا۔

ہر طرف قومی پرچموں کی بہار اور "پاکستان زندہ باد” کے نعروں نے قذافی سٹیڈیم کو وطن سے محبت کا مرکز بنا دیا۔لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران شائقین نے پاک بحریہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور شاندار تیاریوں کی بدولت دشمن نے کبھی ہماری سمندری حدود پر حملے کی جرات نہیں کی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں اور 10مئی پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔تقریب میں امریکہ کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب، سیاسی و عسکری شخصیات اور اعلی سول حکام نے بھی شرکت کی جنہوں نے اس موقع پر پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601259

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں