راولپنڈی ۔31دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس منگل کو نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں فروری 2025 میں ہونیوالی پاک بحریہ کی کثیرالجہتی مشق امن اور امن ڈائیلاگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں بحیرہ ہند میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ، قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کےتحفظ اور سلامتی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔کانفرنس میں میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔
نیول چیف نے ساحلی علاقوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو تیز کرنے پر زور دیا ۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔