پاک بحریہ کے سربراہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

98

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان سےپاکستان میں تعینات چین کے نٸے سفیر نونگ رونگ نےنیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ امیرالبحر نے چینی سفیر کو پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چین کے سفیر نے خطے میں بحری سکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔فریقین نے دونوں دوست ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔