اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے آج یہاں ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے بحری جہاز پر موجود ترک مشن کمانڈر سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بات چیت کی اور ترک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ ترکی …
پاک بحریہ کے سربراہ کا ترک بحری جہاز کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے آج یہاں ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے بحری جہاز پر موجود ترک مشن کمانڈر سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بات چیت کی اور ترک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ مراسم قائم ہیں اور دونوں ممالک کے مابین دیرپا تعاون ان تعقات کے فروغ اور استحکام میںخصوصی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ نیول چیف نے ترک بحری جہاز کے افسران اور عملے سے بھی ملاقات کی۔








