پاک بھارت بریگیڈ کمانڈر ز کی سطح کی بارڈر فلیگ میٹنگ

52
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔26مارچ (اے پی پی):پاک بھارت بریگیڈ کمانڈر ز کی سطح کی بارڈر فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس کا مقصد ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے مابین لائن آف کنٹرول کے اوپر تعین شدہ اتفاق رائے کے نکات پر عملدرآمد کے لائحہ عمل کا جائزہ لینا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بھارت بریگیڈ کمانڈر ز کی سطح کی بارڈر فلیگ میٹنگ کوٹ۔پُونچھ کراسنگ پوائنٹ پر ہوئی۔