ملتان ۔02جون(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کچھ ایسے اشارے مل رہے ہیں جن سے ظاہرہوتاہے کہ پاک بھارت تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان برف پگھل سکتی ہے۔ مودی اپنی کابینہ تشکیل دینے جا رہے ہیں۔ ہم نئی بھارتی حکومت کومذاکرات کے کی دعوت دے چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہے۔بشکیک میں ششما سوراج سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔ ہم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران کمرشل فضائی حدود کو بند کردیا تھا۔ ہندوستان نے پہل کی کہ فضائی حدود کھولنا چاہتے ہیں۔ ہماری طرف سے مثبت جواب دیا گیا۔ ہمارے ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے اچھے تعلقات ہیں ۔