31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک بھارت جنگ میں دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے...

پاک بھارت جنگ میں دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،رمیش سنگھ اروڑا

- Advertisement -

لاہور۔10مئی (اے پی پی):وزیر اقلیتی امور پنجاب سر داررمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارت خطے میں امن کیلئے بہت بڑا خطرہ بن گیا، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا ۔ رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ بھارت خطے میں امن کے در پہ ہے جس طرح اس نے پا کستا ن کی سالمیت کیلئے خطرہ بن کر تماشا بنایا،بین الاقوامی قوانین کا بھارت نے کوئی احترام نہیں کیا، میزائل حملہ کئے اور معصوم لوگوں کو شہید کیا ،دو سے سات سال عمر کے بچے دنیا سے پوچھ رہے ہیں ان کا لہو کیوں بہایا گیا۔

- Advertisement -

سر داررمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ بھارت نے فالس فلیگ کی طرح ننکانہ صاحب پر حملہ کروا یاہے،ننکانہ صاحب و امرتسر پر ڈرون اوریلاسٹک میزائل داغے گئے جو اقلیتوں کے جذبات سے کھلواڑ ہے ،بھارت باز آئے وگرنہ پا کستان اپنی حفاظت کرناجانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے سکھوں نے کھلم کھلا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کی ہے، بھارت پا کستان جنگ میں دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے،سر داررمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ بھارت کو مذہبی مقامات پر حملہ نہیں کرنے دیں گے،پاکستان نے کبھی سکھ مذہبی مقام پر حملہ نہیں کیا ،ریاست پاکستان کا نہ پہلے کوئی منصوبہ تھا اور نہ ہے کہ سکھوں پر حملہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام ڈرامہ رچا کر پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا،دنیا کو گمراہ کیا اور بغیر ثبوت کے حملہ کے جھوٹے الزامات پاکستان پر لگائے،بھارت دنیاکوبتاناچاہتاہے کہ وہ خطے کا سپر پاور بن گیا ہے۔سر داررمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ،پاکستان کی طر ف سے پہلے اور اب بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا بالی وڈ کا میڈیا آر ایس ایس شیو سینا کی پالیسی کو لے کر چل رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ سکھ ٹورازم کو بڑھانے کیلئے بجٹ بڑھایا جا رہا ہے،سکھوں کو یقین ہے پاکستان گولڈن ٹیمپل پر حملہ نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سکھوں کی اپنی کوئی ریاست نہیں ہے، ورلڈ سکھ پارلیمنٹ امریکہ کو درخواست دے رہی ہے، بھارت دربار صاحب پر حملہ کرنے کی سازش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جس نے ہر مقام پر صبر سے کام لیا لیکن جب پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو اس نے بھارت کو سبق سکھانے کیلئے جوابی وار کیا ،یقین دلاتا ہوں پاکستان ایک پر امن ملک ہے اگر کوئی سالمیت بھائی چارہ کو چیلنج کرے گا تو ہر محاذ پر دفاع کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ دنیابھر کے سکھوں کی پاکستان پر نظریں ہیں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا انہیں ملا ہے، پاکستان کی حکومت نے ایک بنیادی اصول اپنایا کہ سکھوں کے کسی مذہبی مقدس مقامات پر حملہ نہیں کریں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کو بچانا اس وقت سب سے زیادہ اہم ہے،

اگر جنگ چھڑ گئی تو پھر جنگ پاک بھارت نہیںبلکہ بہت سے ملکوں تک پھیل جائے گی ،امن کوشش پر ناجائز فائدہ اٹھایا گیا تو بھارت کو پھر ایسا جواب دیں گے کہ وہ یاد رکھے گا۔سکھ رہنما سردار بشن سنگھ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس بات کی تائید کرتی ہے کہ بھارت دہشت گردی کررہا ہے

،مختلف شہروں میں سو سے زائد ڈرون حملے کئے، مودی آر ایس ایس نے غنڈہ کردی کرتے ہوئے ڈرون ننکانہ صاحب بھیجا تو پاک فوج نے اسے روکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ،بھارت کی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کئے،ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،آخری خون کے قطرے تک بھارت کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ ستونت کور نے کہا کہ پاکستان ہم آہنگی کا علمبردار ہے ، یہاں پراقلیت کو حقوق حاصل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595330

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں