اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):سابق سری لنکن کپتان جے سوریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہمیشہ کھلاڑیوں کا امتحان ہوتا ہے، ہرکوئی روایتی حریفوں کے مابین مقابلہ دیکھنا چاہتا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں سابق جارحانہ اوپننگ بیٹر جے سوریا نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی روایتی حریفوں کے مابین مقابلہ دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ یہ وہ میچ ہے جسے دونوں ممالک کے کھلاڑی ہر صورت جیتنا چاہتے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ میں سخت مقابلہ ہوا، پاکستانی بائولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی اور میچ کو آخری اوور تک لے گئے، میچ کے آخری دو اوورز انتہائی اہم تھے اور ہارڈک پانڈیا نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جے سوریا نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میچ کے دوران اپنے کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور اسے اپنی طاقت کے مطابق کھیلنا چاہیے ۔