لاہور۔7مئی (اے پی پی):محکمہ داخلہ پنجاب کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت، محکمہ صحت کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے بھر کے ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری کرنے کی سفارش کی گئی۔مراسلہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے نام جاری کیاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حملے کے تناظر میں شعبہ صحت کی ایمرجنسی خدمات نہایت اہم ہیں ،ہنگامی بنیاد پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ اور ایمرجنسی رسپانس پروٹوکولز کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور معاون عملہ مناسب تعداد میں ہمہ وقت موجود رہے،طبی سامان، ایمرجنسی کٹس اور بطور عطیہ خون کی دستیابی یقینی بنائی جائے،ہنگامی حالات میں ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کی ہم آہنگی یقینی بنائی جائے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593836