اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 10 مئی تک بند کر دئیے گئے ہیں۔اسلام آباد ضلعی انتظامیہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک بھارت موجودہ صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد کی حدود میں تمام سکولوں ،کالجوں، یونیورسٹیوں اور تربیتی اداروں میں 9 اور 10مئی کوچھٹی ہوگی تاہم وفاقی دارالحکومت میں مقامی اور عالمی سطح کے جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہے گے،چھٹی کا یہ فیصلہ ان پر لاگو نہیں ہوگا۔
پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ،لاہور، ملتان،فیصل آباد ،گوجرانولہ سمیت پنجاب بھر میں 9 اور 10 مئی کو سکول،کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ ادھر صوبے بھر میں ڈویژنل تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام 9 اور 10 مئی کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے تاہم انٹرنیشنل لیول کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594541