پاک ترکی اعلی سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا دو روزہ اجلاس شروع ‘اختتامی سیشن (آج) ہوگا ،ترجمان وزارت دفاع

109
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

راولپنڈی۔ 25 جنوری (اے پی پی)پاک ترکی اعلی سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ کے 12ویں دورکا دو روزہ اجلاس وزارت دفاع راولپنڈی میں شروع ہوگیا ‘اختتامی سیشن (آج) جمعرات کو منعقد ہوگا ۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق سیکرٹری دفاع کی دعوت پر ترکش دفاعی وفد پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہے ۔پاک ترکی اعلی سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ کے 12ویں دورکااجلاس بدھ کو وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا ۔پاکستانی دفاعی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ جبکہ ترکی کے دفاعی وفد کی قیادت ڈپٹی چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل امت داندارکر رہے ہیں ۔ ڈپٹی چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل امت داندار نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔