پاک جاپان دو طرفہ تجارت اورپاکستانی برآمدات میں اضافہ کے وسیع امکانات

138

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاک جاپان دو طرفہ تجارت اورپاکستانی برآمدات میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ جاپان کے کیبی جو شہرکے میئر پاما موٹوماسا نوری نے کہا ہے کہ جاپان کو غذائی اجناس ، ٹیکسٹائلز اور آلات جراحی کی برآمدات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ تاجر برادری سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوںممالک کے باہمی تعلقات مستحکم اور خوشگوار ہیں اور گذشتہ سال کے دوران پاک جاپان دو طرفہ تجارت کا حجم 1.6 ارب ڈالر رہا تھا جس میں پاکستانی برآمدات کا حصہ استعداد سے کم یعنی 197 ملین ڈالر تھا۔