18.8 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںپاک روس مشترکہ مشقیں اور باہمی تعاون خطہ میں امن کے لئے...

پاک روس مشترکہ مشقیں اور باہمی تعاون خطہ میں امن کے لئے نہایت اہم ہیں،گورنرسندھ

- Advertisement -

کراچی۔ 17 مارچ (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک روس دفاع، تجارت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس ضمن میں پاک روس مشترکہ مشقیں اور باہمی تعاون خطہ میں امن کے لئے نہایت اہم ہیں۔

گورنر ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارا نہوں نے رشین فیڈریشن کے جہاز کے استقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنرسندھ جب تقریب میں پہنچے تو ان کا خیرمقدم رشین فیڈریشن کے قونصل جنرلAndrey Fedorov ،جہاز کے کیپٹن اور دیگر عملہ نے کیا۔

- Advertisement -

تقریب میں پاکستان نیوی کے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ گورنرسند ھ نے مزید کہا کہ روسی نیول جہازوں کی کراچی آمد سے بحری تعاون مزید مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس شاندار تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک روس دیرینہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573465

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں