پاک سر زمین کے لئے قربان جوان ارشاد اللہ کی نمازِ جنازہ ادا کر کےمکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی

218
ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔31مارچ (اے پی پی):وطن کی خاطر پاک سر زمین کے لئے قربان ہونے والے جوان ارشاد اللہ کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، ان کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں شہید ہونے والے سپاہی ارشاد اللہ کی نماز جنازہ ادا جمعہ کو ادا کی گئی۔

جھڑپ کے دوران سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ سپاہی ارشاد اللہ شہیدکی عمر 29 سال تھی۔شہید نے 7سال قبل فرنٹئیر کور میں شمولیت اختیار کی تھی۔سپاہی ارشاد اللہ شہید نے سوگوران میں بیوہ اور1 بیٹاچھوڑا ہے ۔

سپاہی ارشاد اللہ شہید کے 2 بھائی بھی پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو شہید کے گھرانے کی پاکستان اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کی عکاسی کرتے ہیں۔سلام ہو وطن کے اِن بیٹوں پر جنہوں نے اپنی جوانی سرزمین پاک پر قربان کردی تاکہ دہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے۔