پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور قوت سے جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان

88
APP65-24 FOAB: February 24 - Chief of the Air Staff,Pakistan Air Force, Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan addressing the combat crew during his visit to Forward Operating Air Base of Pakistan Air Force. APP

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہیں ، اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم ہر قیمت پر اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے بات اتوار کو پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کے دورہ کے دوران بیسز پر تعینات پاک فضائیہ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی وجہ سے ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ قومی امنگوں کے عین مطابق دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور قوت سے جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ائیر چیف نے پاک فضائیہ کی بیسز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیااور عملے کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا۔