اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)پاک فضائیہ نے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ سنٹر (سینٹیک) کا افتتاح کرکے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے تختی کی نقاب کشائی کرکے اس سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ …
پاک فضائیہ نے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ سنٹر (سینٹیک) کا افتتاح کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)پاک فضائیہ نے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ سنٹر (سینٹیک) کا افتتاح کرکے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے تختی کی نقاب کشائی کرکے اس سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ سینٹیک کا قیام پاک فضائیہ کے تدریجی سفر میں اہم اقدام ہے جس سے مصنوعی ذہانت پر مبنی تحقیق اور فوجی اور سول سطح پر ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 21ویں صدی میں ٹیکنالوجی کے باعث جنگ کا طریقہ کار بدل گیا ہے اور سنٹر کے قیام کا مقصد مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا ہے اور پاک فضائیہ کے آپریشنل تیاریوں کو مربوط بنانا ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف (ٹریننگ) ایئر مارشل عامر مسعود نے اپنے خیرمقدمی خطاب میں نئے قائم کئے گئے مرکز مجموعی جائزہ پیش کیا۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔









