اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پاک فضائیہ نے نتھیا گلی کے قریب کالاباغ میں ہنگامی انتظامی سیل قائم کر دیا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ اگر کوئی فرد یا کسی کا رشتہ دار کالاباغ کے اطراف پھنسا ہے تو طبی، غذائی امداد، پناہ کی فراہمی، برف سے بحفاظت نکلنے میں مدد کے لئے 03239418252 اور 03218838444 پر رابطہ کریں۔