پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ، وزیر داخلہ محسن نقوی

152
Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ،ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی، ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو یوم فضائیہ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی ،ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ 7ستمبر کو پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیامیٹ کر دیا،

پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی انمٹ داستانیں رقم کیں،7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات و لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاک فضائیہ کے شہداء کی بہادری اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، دشمن کے حملے کو ناکام بنانے میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔