پاک فضائیہ کا 1971کی جنگ کے شہید جونیئر ٹیکنیشن محمد لطیف شہید، تمغہ جرات کو خراجِ عقیدت

73

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):پاک فضائیہ نے 1971کی جنگ کے شہید جونیئر ٹیکنیشن محمد لطیف شہید، تمغہ جرات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں شہادت پانے والے جونیئر ٹیکنیشن محمد لطیف شہید، تمغہ جرات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جونیئر ٹیکنیشن محمد لطیف شہید نے 1971 کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کے بلند رتبے پر فائز ہوئے۔