پاک فضائیہ کو آج کے دن بھارت کے دو جنگی طیارے گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،راجہ محمد فاروق حیدر خان

76
پاکستانی عوام نے کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ والہانہ محبت اور عقیدت کا مظاہر ہ کیا۔راجہ محمد فاروق
پاک فضائیہ کو آج کے دن بھارت کے دو جنگی طیارے گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،راجہ محمد فاروق حیدر خان

مظفرآباد۔27فروری (اے پی پی):وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو آج کے دن بھارت کے دو جنگی طیارے گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے پاکستانی اور کشمیری عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا۔جنگیں طاقت سے نہیں جرات اور بہادری سے لڑی جاتی ہیں، کشمیریوں کو افواج پاکستان کی جنگی صلاحیتوں پر فخر ہے،جس فضائیہ کی تربیت ائیرمارشل اصغر خان اور ائیر مارشل نور خان نے کی ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جب تک ابھینندن زندہ ہے ہندوستان اپنے زخم چاٹتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور دفاع وطن کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان جتنی مرضی طاقت استعمال کرلے کشمیر میں پاک فوج سے شکست اس کا مقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے جس نے ہر کڑے وقت میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دفاع وطن میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔