کراچی ۔17ستمبر (اے پی پی):پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں اور ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔
پاک فضائیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی ریجنل کمانڈز اور ائیر بیسز سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کو خوراک، رہائش، طبی سہولیات اور ضروری سامان کی فراہمی میں سرگرم عمل ہیں۔
پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لئے 4ہزار 848 لیے خیمے ، 3لاکھ 77ہزار 457 تیار کھانے کے پیکٹ، 3095.25 ٹن خشک راشن اور 2 لاکھ 31ہزار 693 لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا۔ مزید برآں،
پاک فضائیہ نے 45 میڈیکل کیمپس قائم کیئے ہیں جہاں اب تک 56ہزار 559 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا جا چکا ہے۔19ہزار 807 افراد کی رہائش کے لیے 20 ٹینٹ سیٹیز اور 54 ریلیف کیمپس بھی قائم کیئے گئے ہیں۔ پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز اور ٹرانسپورٹ فلیٹ نے بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 255 پروازیں کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے 99 افراد کو باحفاظت نکالا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=327730