13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںپاک فضائیہ کی سیلاب سے نمٹنے اور بچاؤ کی کوششوں میں سول...

پاک فضائیہ کی سیلاب سے نمٹنے اور بچاؤ کی کوششوں میں سول انتظامیہ کے ہمراہ امدادی کارروائیاں

- Advertisement -

کراچی ۔27اگست (اے پی پی):پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پی اے ایف بیسز امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں اتھل، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، قلعہ عبداللہ، فاضل پور، جھل مگسی، حاجی پور، بستی شیر محمد اور بستی جاگیر گبول کے ضرورت مند خاندانوں میں 3090 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 7443 پاؤنڈ ادویات، 930 خیمے اور 5153 راشن پیک تقسیم کیے گئے۔ علاوہ ازیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیم نے ضلع راجن پور میں 114 مریضوں کا علاج کیا۔ پی اے ایف کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیوں، جو سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے میں مسلسل مصروف ہیں نے بھی 17 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324014

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں