پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں ،خوراک کے ساتھ ساتھ صحت سہولیات کی فراہمی بھی جاری

96
پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں ،خوراک کے ساتھ ساتھ صحت سہولیات کی فراہمی بھی جاری

کراچی۔11ستمبر (اے پی پی):پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں سرگرم عمل ہے۔

اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود، خوراک، رہائش، پینے کے پانی اور طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے اقدامات میں مسلسل مصروف ہیں۔

سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں ازحد ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں 23 ہزار 76 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ،11سو تین پانی کی بوتلیں اور 17سو95 راشن کے پیکٹ تقسیم کیے جن میں بنیادی غذائی اجناس شامل ہیں۔

مزید براں مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں میڈیکل ٹیموں نے 3 ہزار 49 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔