نئی دہلی ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کی طرف سے دو بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی اطلاع ملنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی حواس باختہ ہوکر انتہائی پریشانی کے عالم میں تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کی صبح دارالحکومت میں یوتھ فیسٹول سے خطاب کے بعد شرکاءکے سوالوں کے جواب دے رہے تھے کہ ان کے دفتر کے ایک اہلکار نے ان کو ایک پرچی تھمائی جس میں کنٹرول لائن پر پاک فضائیہ کی کارروائی میں دو بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی اطلاع تھی۔اس اطلاع پر بھارتی وزیر اعظم حواس باختہ ہو گئے اور فوری طور پر انتہائی پریشانی کے عالم میں تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔