کراچی۔27فروری (اے پی پی):گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو برس مکمل ہونے پراپنے پیغام میں کہا کہ فروری 2019 بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا،
اس سے قبل پلوامہ حملہ بھارت نے خود کرایا اور الزام پاکستان پر لگا دیا، مقصد پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے لئے دنیا بھر میں بدنام کرنا تھا بھارت نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردوں پر حملہ کیا لیکن حقیقت اس کے برعکس تھی۔ انہوں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پراصل حقائق پیش کئے اور پوری دنیا میں بھارت کے مکروہ چہرہ کو بے نقاب کیا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ اس بزدلانہ حملہ کے بعد پاکستانی فضائیہ متحرک ہوئی اورعوامی امنگوں کے مطابق دشمن کے 2 طیارے گرا کر بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنے مادر وطن کے دفاع کے لئے چٹان کی مانند کھڑی ہے۔