پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان کا متحدہ عرب امارات کے فضائیہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

130
APP20-21 UAE: October 21 - Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force called on Major General Staff Pilot Ibrahim Naseer Mohammad Al-Alawi, Commander UAE Air Force & Air Defence (AF&AD) at UAE Air Force Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کے فضائیہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔یہاں مو صولہ پیغام کے مطابق یو اے ای فضائیہ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو متحدہ رب امارات کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور فضائی دفاع (اے ایف اینڈ اے ڈی)کے سربراہ میجر جنرل سٹاف پائلٹ ابراہیم نصییر محمد ال علاوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ شاندار باہمی تعاون دونوں اطراف کے لئے ہمیشہ سے باعث افتخار رہا ہے۔متحدہ عرب امارات کے کمانڈر اے ایف اینڈ اے ڈی نے پاک فضائیہ کے فلیٹ کو جدید تر اور مضبوط تربنانے کے لئے پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماﺅں نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین باہمی مثالی تعاون کو برقرار رکھنے اور مزید اضافہ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔