پاک فضائیہ کے سربراہ کا اطالوی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر ز کا دورہ

140
APP36-28 ITALY: October 28 – Lieutenant General Enzo Vecciarelli, Chief of Italian Air Force receiving Air Chief Marshal Sohail Aman, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force during his visit to Italian Air Force Headquarters. APP

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا اطالوی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر ز کا دورہ، اطالوی ہم منصب سے ملاقات
دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین پیشہ ورانہ تربیت اور باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اطالوی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر ز کا دورہ کیا۔ ایئر چیف کی آمد پراطالوی ائیر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انزو ویسرلی نے ان کا استقبال کیا ۔اطالوی فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔انہیں اطالوی فضائیہ بارے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے اطالوی ائیر فورس کے سربراہ سے ملاقات کی ۔