اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کولمبو میں سری لنکا کے صدرمیتھری پالاسریسینا سے ملاقات کی ۔جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ائیر چیف سہیل امان نے پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے سری لنکا کے صدر ‘حکومت اور سری لنکا کے عوام کے لئے نیک خواہشات اور تمناﺅں کا پیغام …
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی کولمبو میں سری لنکا کے صدرمیتھری پالاسریسینا سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کولمبو میں سری لنکا کے صدرمیتھری پالاسریسینا سے ملاقات کی ۔جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ائیر چیف سہیل امان نے پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے سری لنکا کے صدر ‘حکومت اور سری لنکا کے عوام کے لئے نیک خواہشات اور تمناﺅں کا پیغام بھی پہنچایا۔ائیر چیف سہیل امان نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے مضبوط اور گہرے دوستانہ تعلقات قاہم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں بہترین تعاون ہے ۔انہوں نے سری لنکا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سری لنکن حکومت کے کردار کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔ائیر چیف نے سری لنکا کے صدرکو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔








