اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کمائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ ) کوئٹہ کا دورہ کیا اور سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔ائیر چیف سہیل امان نے کوئٹہ دھماکے میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی …
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ ، سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کمائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ ) کوئٹہ کا دورہ کیا اور سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔ائیر چیف سہیل امان نے کوئٹہ دھماکے میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ۔قبل ازیں ائیر چیف نے وزیر اعلی بلوچستان ثناءاللہ زہری سے ملاقات کی اور اس کوئٹہ دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور وزیرا علی بلوچستان کو پیشکیش کی کہ شدید زخمیوں کو کسی بھی دوسرے شہر یا صوبے میں منتقل کرنے کے لئے پاکستان ائیر فورس کی خدمات حاضر ہیں ۔ائیر چیف سہیل امان کی ہدایات پر اس سے قبل بھی کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو کراچی اور دیگر شہروں میں منتقل کرنے کے لئے پی اے ایف ائیر ایمبولینس کی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔








