پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کاسیمینار سے خطاب

APP46-10 ISLAMABAD: November 10 – Air Chief Marshal Sohail Aman, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force addressing the opening session of International Seminar on Air Power (ISAP) at Air Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ایئر پاور کو اسکی بنیادی خصوصیات کی وجہ سے کسی بھی طرح کی روایتی اور غیر روایتی جنگ میں بخوبی استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ کسی بھی قسم کے آپریشنز میں یہ منصوبہ بندی سے لیکر اپنے اہداف کونہایت موثر طریقے سے نشانہ بنانے کے کام آتی ہے‘عصرِ حاضر میںائیر پاور کو نہایت اہمیت اور خصوصیت حاصل ہو چکی ہے جو کہ کافی حد تک ٹیکنالوجی کی بتدریج ترقی کی مرہونِ منت ہے۔وہ جمعرات کو پاک فضائیہ کے زیرِ اہتمام نور خان آڈیٹوریم ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ” ائیر پاور “کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ عالمی سیمینا ر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ سیمینار میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے مبصرین جدید دور میں ائیر پاور کے استعمال اور افادیت پراظہارِ خیال کریں گے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے بھی اس کے سیمینار کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔