37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںپاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا طیارہ حادثے...

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا طیارہ حادثے میں قیمتی جانی ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانی ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ اوربہت بڑا نقصان ہے ۔انہوں نے جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمددری کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لئے دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ جنید جمیشد کے والد پی اے ایف کے ریٹائرڈ آفیسرز تھے ‘جنید جمیشد پی اے ایف فیملی ممبر تھے اور آخری وقت تک ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک رہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32799

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں