اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا اور حال ہی میں شامل کئے گئے دو نشستوں والے جے ایف 17بی کی پرواز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پی اے ایف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اپنے دورے کے دوران جے ایف 17تھنڈر کے آ پریشنل تھنڈر کے تربیتی مشن میں …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا آپریشنل ایئر بیس کا دورہ ، حال ہی میں شامل کئے گئے دو نشستوں والے جے ایف 17بی کی پرواز کی کارکردگی کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا اور حال ہی میں شامل کئے گئے دو نشستوں والے جے ایف 17بی کی پرواز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پی اے ایف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اپنے دورے کے دوران جے ایف 17تھنڈر کے آ پریشنل تھنڈر کے تربیتی مشن میں حصہ لیا۔انہوں نے ایف 16کا پائلٹ ہونے کی حیثیت سے مقامی طور پر تیار کردہ دو نشستوں والے طیارے کی آپریشنل صلاحیتیوں کا سب سے پہلے خود جائزہ لیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے نوجوانوں کے پیشہ ورانہ جذبہ کو سراہا۔








