پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے الوداعی ملاقات

186

راولپنڈی۔16مارچ (اے پی پی):پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ڈائریکٹر جنرل سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے منگل کو الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی نے چیف آف ایئر سٹاف کا خیرمقدم کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے پاک فضائیہ کے سربراہ کا اپنے شاندار کیریئر کے دوران پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھی قومی مفادات کے تحفظ اور اسے تقویت دینے کیلئے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو سراہا۔