
راولپنڈی۔16مارچ (اے پی پی):پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز کے الوداعی دورہ کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی اپنے طویل کیریئر کے دوران قوم کیلئے خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی سربراہی میں آپریشن ’’سوفٹ ریٹورٹ‘‘کے دوران پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی تعاون کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بے پناہ کوششوں اور معیاری قیادت کی وجہ سے پاک فضائیہ وہ فورس ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔قبل ازیں جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو یادگار شہدا پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔