
اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے سعودی رائل ایئر فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق منگل کو کمانڈر سعودی رائل ایئر فورس میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی ایئر ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا خود خیر مقدم کیا اور پاک فضائیہ کے سٹاف افسروں کا تعارف کرایا ۔مہمان شخصیت کو پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پا