اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کویت کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) خالد الجراح الصباح اور فوجی سربراہان سے جمعرات کو کویت سٹی مےں ملاقات کی ۔ملاقات میں ائیر چیف نے پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے نےک خواہشات اور تمناﺅں کا پیغام پہنچایا اور کویت حکومت کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے دونوں برادر مسلم ممالک کے مابےن باہمی تعلقات پر بھی گفتگو کی اور کویتی ایئر فورس کے لیے فلائینگ ٹریننگ اور ائیر ڈیفنس سسٹم کے قیام میں تعاون کا یقین دلایا ۔ کویت کے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی اور ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کا یقین دلایا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14285