- Advertisement -
بیجنگ ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)پاک فضایئہ اورچین کی پیپلز لیبریشن آرمی ائیرفورس کی مشترکہ تربیتی مشق ”شاہین چھ “ 27ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گیں ۔ ان مشقوں میں جے ایف 17تھنڈر، میراج، ایف سیون پی جی اورزیڈ ڈی کے جبکہ چینی فضایئہ کے جے 8، جے الیون، جے ایچ سیون اور کے جے 200 اواکس سمیت زمینی افواج بشمول زمین میں فضاءتک مار کرنے والے میزائل اورراڈار ٹروپس حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشق 7ستمبر سے کورلا ائیربیس چین میں جاری ہے۔ پاک فضایئہ کے دستے میں جنگی پائلٹ، ائیرڈیفنس کنٹرولرزاورتکنیکی گراونڈ عملہ شامل ہے۔مشق کے دوران پاکستان اورچینی فضایئہ ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہوئے ایک ہی طرح کے فائٹر جہازوں میں بیٹھتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70913
- Advertisement -