26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک فوج، محکمہ صحت عامہ، ریسکیو 1122 و شہری دفاع کے اشتراک...

پاک فوج، محکمہ صحت عامہ، ریسکیو 1122 و شہری دفاع کے اشتراک سے وادی لیپہ کے شہریوں کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ مشقوں کا انعقاد

- Advertisement -

وادی لیپہ ۔7دسمبر (اے پی پی):پاک فوج، محکمہ صحت عامہ، ریسکیو 1122 اور شہری دفاع کے اشتراک سے وادی لیپہ کے شہریوں کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ مشقوں کا انعقاد کیا گیا ،جس میں قدرتی آفات و حادثات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو و ریلیف آپریشن اور دیگر امور کی مشقیں کی گئیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ مشقوں کے دوران فرسٹ ایڈ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز اور انٹر ڈیپارٹمنٹ کوآرڈینیشن کے بارے میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور اس کے بارے میں ٹریننگ دی گئی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ مشقوں میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا اور شرکاء کو عملی تربیت بھی دی۔

اس کے علاوہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں ریلیف ایکٹیوٹیز اور فائر فائٹنگ کی بھی تربیت دی گئی۔ پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر، ریسکیو 1122 اور شہری دفاع کے ذمہ داران نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے آگاہی لیکچرز دیئے۔ عوام علاقہ نے کہا کہ ہم پاک فوج و دیگر محکمہ جات کے شکر گزار ہیں جنہوں نے وادی لیپہ کے لوگوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ آپریشنز کے حوالے سے آگاہی اور تربیت دی جس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا، یہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ہم اپنے علاقے میں ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ دے سکیں گے اور ایمرجنسی حالات سے بہتر طریقے سے نمٹ سکیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں